• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوشمان کُھرانہ کے گھر پر پارٹی، تاپسی پنوں کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے پاپا رازی کے ’چِلّانا مت‘ کہنے پر کیا جواب دیا؟ ویڈیو سامنے آگئی۔

تاپسی پنوں جو آخری بار انوراگ کیشپ کی ٹائم ٹروول پر مبنی سائنس فکشن فلم ’دوبارہ‘ میں نظر آئیں، اُن کے کئی پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں، جن میں سے ایک شاہ رخ خان کے بھی ساتھ ہے۔

اداکار ایوشمان کُھرانہ کے گھر دیوالی پارٹی میں شرکت کے لیے جانے والی تاپسی پنوں کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوا۔

اداکارہ نے اتوار کے دن پاپا رازی کی اُن پر غصہ نہ ہونے کی درخواست پر ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاپسی پنوں جو اس سے قبل تقریبات میں پاپا رازیوں سے ناراض تھیں، وہ اب فوٹوگرافرز سے تعلق بہتر بناتی نظر آئیں۔

اداکارہ گزشتہ روز ایوشمان کُھرانہ کے گھر دیوالی کی تقریب میں کیمروں کو دیکھ کر مسکرائیں بلکہ ان سے بات چیت کے لیے تھوڑی دیر رُک بھی گئیں۔

اس دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک کیمرا مین تاپسی پنوں سے درخواست کرتا ہے کہ انہوں نے تصویر بنواتے وقت چلانا نہیں ہے، اس پر اداکارہ نے ردعمل دیا کہ آپ ایسی حرکت نہیں کروں گے تو میں نہیں چلاؤں گی۔

تقریب میں تاپسی پنوں نے لال اور گولڈن رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور ان کے ہاتھ میں ایک تحفہ بھی تھا۔

تقریب میں کارتک آریان، کرن جوہر، کیرتی سین، رچا چڈھا، علی فضل، راج کمار راؤ، ورون دھون اور ان کی اہلیہ، نیہا دھوپیا، رتیش دیش مکھ اور اُن کی اہلیہ، ہما قریشی سمیت کئی فلمی شخصیات موجود تھیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید