کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی صدارت میں سی پی او میں اعلیٰ سطح اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت سی پیک/نان سی پیک چینی شہریوںکی سیکورٹی اور اس سے متعلق تمام تر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اورمزید احکامات دیئے گئے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ میں چینی شہریوں کی آمد روانگی سمیت انکی صوبے میں موومنٹ اوررہائشی مقامات سے متعلقہ پولیس ناصرف باقاعدہ آگاہی حاصل کرے بلکہ اس حوالے سے ان کے اسپانسرز کو بھی چینی قونصل خانے سے روابط میں رہتے ہوئے پابند کریں۔