• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کیلئے سعودی عرب جائیں گے؟

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان مبینہ طور پر اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی آئندہ ماہ نئی فلم ’ڈنکی‘ کے اہم شیڈول کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دیوالی سے پہلے فلم ’ڈنکی‘ کی ممبئی میں 1 یا 2 دن تک شوٹنگ کی جائے گی، جس کے بعد شاہ رخ خان فلم کے ایک اہم شیڈول کے لیے نومبر کے آغاز  میں سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق،  فلم ’ڈنکی‘ کی 10 سے 12 دن کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے فلم کی یہ شوٹنگ دبئی میں کرنے کا ارادہ تھا لیکن اب اسے سعودی عرب میں منتقل کردیا ہے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بین الاقوامی شیڈول کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ اس سال اپریل میں ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں شروع ہوئی تھی، جس کے بعد فلمساز راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان فلم کے بین الاقوامی شیڈول پر شوٹنگ کے لیے لندن اور بوڈاپیسٹ گئے تھے۔

یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید