• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن کو پاکستانیوں کی عالمی سطح پر کم نمائندی کا دکھ

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے عالمی سطح پر پاکستانیوں کی کم نمائندگی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن نے لکھا کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے ناطے بین الاقوامی میڈیا، عالمی فورمز اور سمٹ میں پاکستانیوں کی اتنی کم نمائندگی دیکھ کر دل کو تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 22 کروڑ سے زیادہ کی قوم، پھر بھی ہماری کہانیاں دوسرے سناتے ہیں۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ہمیں آگے بڑھنے اور اپنے بیانیے کو سنبھالنے کی ضرورت ہے۔

مومنہ مستحسن کی پوسٹ کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور سیکڑوں لوگوں نے ان کے پیغام کو پسند بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید