• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ بی سروجہ دیوی 87 برس کی عمر میں چل بسیں

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

فلمی دنیا ایک عہد سے محروم ہوگئی، بھارت کی مشہور اور لیجنڈری اداکارہ بی سروجہ دیوی 87 برس کی عمر میں چل بسیں۔

 پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے نا صرف جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری بلکہ ہندی سنیما میں بھی اپنی لازوال اداکاری، خوبصورتی اور وقار سے شائقین کے دل جیتے، ان کی موت کے ساتھ بھارتی فلمی دنیا کا ایک سنہری باب بند ہوگیا۔ 

بی سروجہ دیوی نے 17 سال کی عمر میں کنڑ فلم مہاکوی کالیداس (1955) سے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا، جس میں کنڑ، تامل، تلگو اور ہندی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ وہ نیشنل فلم ایوارڈز کے جیوری چیئرپرسن اور کنڑ فلم ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی رہیں۔

سروجہ دیوی نے بھارت کے نامور اداکاروں جیسے شیواجی گنیشن، این ٹی راما راؤ، راج کمار اور شمی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی، ان کی موجودگی کسی بھی فلم کو کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

بی سروجہ دیوی واحد بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے 29 سالوں تک لگاتار 161 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید