• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی سربراہی میں لائن لاسز میں کمی کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں لائن لاسز میں مرحلہ وار کمی اور ڈسکوز میں اصلاحات کےلیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں وزیر تجارت نوید قمر، وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر تخفیف غربت شازیہ مری، وزیر مملکت مصدق ملک، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام اور سیکریٹری پاور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی 2 ہفتوں کے دوران مشاورت سے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے کابینہ کو پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید