• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ برسبین سے میلبرن پہنچ گیا، جہاں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا شیڈول ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

اس سے قبل برسبین میں پاکستان ٹیم نے 2 وارم آپ میچز کھیلے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا۔


ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گی۔

میلبرن کے بعد قومی ٹیم پرتھ میں 27 اور 30 اکتوبر کو کوالیفائیرز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید