• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت میں میدان میں آگئی

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

ایران میں حکومت مخالف اور خواتین کی آزادی کے حق میں جاری مظاہروں کی حمایت میں ڈچز آف سُیکس میگھن مارکل بھی میدان میں آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے گزشتہ منگل کو امریکا میں ہونے والے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس تقریب میں سادہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر فارسی میں ’زن، زندگی، آزادی‘ کا نعرہ ، جو کہ ایرانی خواتین سے اظہار یکجیتی کی علامت ہے، لکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو موت واقع ہوگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید