• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، ترکی اور بھارت نے سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھا لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رواں برس ستمبر کے مہینے میں سوئٹرزلینڈ سے چین اور بھارت کے لیے سونے کی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ ترکی کے لیے بھیجی گئی کھیپ اپریل 2013 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔

سوئٹرزلینڈ کے کسٹمز ریکارڈ کے مطابق مارچ میں سونے کی قیمتیں 2 ہزار ڈالر فی اونس سے 1650 ڈالر پر آگئی تھیں۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ایشیا میں سونے کی اینٹوں، سکوں اور زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

ترکی میں جاری معاشی ہنگامہ خیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سونے کی خریداری کی جو سرمایہ محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ دنیا میں سونے کی ریفائننگ اور نقل و حمل کا مرکز ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید