• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3 افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔ 

اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ  یوکرین سے پیوٹن کی ظالمانہ جنگ کی ایرانی حمایت افسوسناک ہے۔ روس کو ڈرونز دینے والوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز دینا عالمی سلامتی میں ایران کے غیرمستحکم کردار کا ثبوت ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کی ہے، جبکہ روس نے بھی یوکرین حملوں میں ایرانی ڈرونز استعمال کرنے کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید