اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے اہم سمریوں پر غور کریگا اور اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس امکانی طور پر منگل کو بلایا جا رہا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔ جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا امکان ظاہر کیا گیا تھا مگر وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار کی غیر معمولی قومی مصروفیات کی وجہ سے اس اجلاس کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا جس میں گندم کے بارے میں حکومت پنجاب کی عرضداشت پر غور کرنا شامل تھا‘ کیونکہ پنجاب نے 10لاکھ ٹن گندم وفاق کو دینے کیلئے خط لکھا ہے۔