• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی عمران خان کی ہے، عمران خان کی ہی رہے گی، شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  پارٹی عمران خان کی ہے، عمران خان کی ہی رہے گی۔

شاہ محمود قریشی نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان ہیں، عمران خان ہی پارٹی کے سربراہ ہیں۔

شاہ محموقد قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، فیصلہ چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ ناسازیٔ طبیعت کے باعث آج بینچ کا حصہ نہیں تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید