• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر نامزد ملزمہ ثمینہ شاہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

سینئر سول جج محمد عامر عزیر نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔

صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس میں ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے 19 اکتوبر کو انہیں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے نہایت سفاکی سے اپنی اہلیہ سارہ انعام کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید