ملتان کے علاقے بستی ملوک میں قتل ہونے والے وزیراعلیٰ شکایت سیل کے چئیرمین شیخ طاہر کے قتل کا سراغ لگا کر قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول شیخ طاہر کو اس کے بچپن کے دوست اور انہی کی کمپنی کے سپروائزر حارث نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا۔
ملزمان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دوست سے رقم ادھار لے رکھی تھی واپسی کے تقاضے پر ملزم نے اسے قتل کردیا۔
شیخ طاہر کو 7 روز قبل رات کے وقت قتل کیا گیا تھا۔