• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے:کمشنر بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کی پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین جنوبی پنجاب ٹاسک فورس محکمہ صحت ایم پی اے قاضی عدنان فرید، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرڈاکٹر احتشام انور مہار، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق، ایڈیشنل کمشنر رابطہ ثاقب علی عطیل سمیت محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔ کمشنر ثاقب ظفر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے لئے وضع کردہ لائحہ عمل کو اختیار کیا جائے اور قطرے پلانے والی فیلڈ ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی اور ویکسین کو محفوظ اور دیرپا رکھنے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے، اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے11 کیس سامنے آئے جس میں 4 بچے صوبہ سندھ، 6 بچے خیبر پختونخوا  اورایک بچہ بلوچستان میں پولیو کا شکار رپورٹ ہوا ہے جبکہ پنجاب میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین