لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ چوہدری اعتزاز احسن کی تازہ یقین دہانی پر ورکرز پھر اعتماد کرتے ہیں۔وہ میڈیا پر بار بارپیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کیخلاف عمرانی سازش میں شریک نہ ہونےکا کہہ چکے ہیں۔اعتزاز احسن کی طرف سے پیپلز پارٹی کو فیملی قرار دینے پر ورکرز انہیں ایک اورموقع دیتے ہیں اور آج (23 اکتوبر)اتوار کو ہونیوالے احتجاج کی کال واپس لیتے ہیں۔رانا فاروق سعید نے مزید کہا امید کرتے ہیں کہ اعتزاز احسن مستقبل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسیوں پر چلیں گے۔