پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میچ میں جانا چاہیے جبکہ اوپننگ بابر اعظم اور محمد رضوان کو کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاداب خان، محمد نواز، آصف علی، افتخار احمد، محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے ساتھ گراؤنڈ میں اترنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شیڈول ہے۔