پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے، ملک کا دارالحکومت ہے یا کوئی جنگل؟
یہ بات اسد عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔