کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے شاندار کوشش کی اور اچھا کھیل پیش کیا ۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ بہادری سے مقابلے کے بعد شکست کھا جانا کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ کوشش ہی اصل اہمیت رکھتی ہے ، آخر تک گرفت میں رکھنے والا یہ مقابلہ کسی وقت کہیں بھی جاسکتا تھا۔ لڑکوں اٹھو، ہمت پکڑو اور اگلی لڑائی کے لیے تیار ہوجاؤ۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجانے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلاسک میچ، آپ کچھ میچز جیتتے اور کچھ ہارتے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے، آپ کی کوشش پر بہت فخر ہے۔