الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور بابر حسن بھروانہ سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔
ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ان کی بیگم ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث علیل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بابر بھروانہ کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر ان کے نام سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب بابر حسن بھروانہ نے خود سے منسوب جعلی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔