• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن پاکستان میں کتنے گھنٹے دکھائی دے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن کل 25 اکتوبر بروز منگل ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  رواں سال کا دوسرا سورج گرہن پاکستان میں جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

رپورٹ کے مطابق سورج گرہن یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ، مغربی ایشیا میں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوکر شام 6 بج کر 2 منٹ پر ختم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہوگا، لاہور میں سورج گرہن سہ پہر 3 بجے کر 49 پر شروع اور 5 بجکر 20 پر ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع اور اس کا اختتام 5 بج کر22  منٹ پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 57 منٹ پر شروع اور اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں سورج گرہن 3 بج کر 44 پر شروع اور 5 بج کر51 پرختم ہوگا جبکہ پشاور میں سورج گرہن 3 بج کر 41 پر شروع اور 5 بج کر28 پر ختم ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید