• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل: کینین صحافی نے گاڑی کی ویڈیو شیئر کردی

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی ویڈیو مقامی صحافی نے شیئر کردیں۔

سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے گاڑی چوری کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

کینیا پولیس کے مطابق متوفی ارشد شریف کے ڈی جی 200 ایم میں سوار تھے، اُن کی گاڑی پولیس ناکے پر رکنے کے بجائے آگے بڑھ گئی، جس پر پولیس نے فائرنگ کی، جس میں مقتول پہلے زخمی ہوئے اور پھر دم توڑ گئے۔


این ٹی وی کینیا کے صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مقتول اینکر ارشد شریف کی گاڑی کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والی ارشد شریف کی گاڑی پر گولیوں کے نشان دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔

قومی خبریں سے مزید