امریکا نے ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم اور انٹر سیپٹر میزائل روس کے ساتھ جنگ میں مصروف یوکرین بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ ہاک آلات کی منتقلی کے لیے صدارتی اتھارٹی کا استعمال کرے گی۔
امریکا میں کانگریس کی منظوری کے بغیر دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کی جا سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے پاس منتقلی کے لیے کتنے ہاک سسٹم اور میزائل ہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے یوکرین کو ہاک ڈیفنس سسٹم بھیجنے کی رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا 17.6 ارب ڈالرز کی سیکیورٹی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔