• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک بھارتی شخص چل بسا۔

شائقین کرکٹ کے لیے پاک بھارت میچ کسی اعصاب شکن سے کم نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ کمزور دل کے افراد کو چاہیئے کہ وہ میچ دیکھنے سے گریز کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا بٹو گوگوئی نامی شخص پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ بٹو گوگوئی پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گیا تاہم متوفی کے دوست اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق متوفی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے سنیما ہال گئے ہوئے تھے جہاں اونچی اور سنسنی خیز آوازوں کے باعث بٹو گوگوئی کو دل کا دورہ پڑا۔

دریں اثناء ضلعی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے بٹو کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید