• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

میسجنگ سروس واٹس ایپں دنیا بھر میں دوپہر کے بعد سے کام نہیں کر رہی تھی جسے اب تک کی طویل ترین عالمی بندش کہا جارہا ہے۔

میٹا کے ترجمان کا اس مسئلے پر کہنا ہے کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں، دنیا بھر میں واٹس ایپ سروسز کچھ دیر میں مکمل بحال ہوجائیں گی۔

پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس دوپہر 12 بجے سے پہلے ڈاؤن ہوئی، جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

ناصرف پاکستان بلکہ بھارت، اٹلی اور ترکی کے سوشل میڈیا صارفین نے بھی پیغامات بھیجنے سے قاصر ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔ 

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نےرپورٹ کیا کہ برطانیہ میں بھی صارفین کو بھی واٹس سروس کی معطلی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد لوگ رابطے جبکہ کئی ممالک میں بلز کی ادائیگیوں کے لیے بھی واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید