• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہوگا، نواز شریف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہوگا، یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہ رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ایک ملکی ادارے کا سربراہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ واڈا نے بھی کہہ دیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا، لوگوں نے ان کا انقلاب 4 سالہ حکومت میں دیکھ لیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں عمران خان نہیں جو بغیر سوچے سمجھے بات کردوں، بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انقلابی بندہ نہیں جھوٹا آدمی ہے، لوگوں کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور ہے۔

مجھے بتائیں فارن فنڈنگ سے بڑی کون سی چوری ہے، 50 ارب اور توشہ خانہ سے بڑا کوئی اسکینڈل نہیں۔

قومی خبریں سے مزید