گزشتہ ہفتے بھارت کے جس نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے ڈینگی کا مریض چل بسا تھا اب اس اسپتال کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اسپتال کو غیر قانونی تعمیر ہونے کے باعث نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ 28 اکتوبر تک اسپتال کی عمارت کو خالی کردے اور فوری جواب جمع کروائے۔
یاد رہے کہ اسپتال عملے نے گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر 32 سالہ مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ ڈرپ میں موسمبی کا رس چڑھا دیا تھا جس کے بعد مریض چل بسا۔
متوفی کے بہنوئی کے مطابق اس کے بھائی کو 4 ڈرِپ چڑھانے کے بعد پانچویں ڈرِپ پر انکشاف ہوا کہ یہ پلیٹ لیٹس نہیں پھل کا رس ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ہی پانچویں ڈرِپ پولیس کو تفتیش کے لیے جمع کروائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تین رکنی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔