• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے، چین

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدے کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے ، اس حوالے سے ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کیا جائے جس سےصورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے،فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو ۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے جمعرات کو بیجنگ میں انٹرنیشنل پریس سینٹر میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید