کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر تمام 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
اس سے قبل اے ٹی سی نے ملزمان اشتیاق اور عرفان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔
ہائیکورٹ سے واپسی پر انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ مقدمہ چلایا گیا۔
ملزمان میں اشتیاق، شاکر، محمد فیصل، ذاکر حسین، شفیق اور عرفان شامل ہیں۔
عدالت نے دوبارہ دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور کو 2010 میں قتل کیا گیا تھا۔