• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ورثا کا احتجاج

رحیم یار خان کے تھانہ بی ڈویژن میں محافظ اسکواڈ کے اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا۔

لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پولیس اہلکار سے 15دن پہلے بھائی کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلال کو 15روز قبل جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد بلال تھانے میں اپنا سامان لینے آیا تھا۔ پولیس اہلکار سے پستول کی صفائی کے دوران گولی چلی۔

غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکار معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید