چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ جمعہ کی رات داتا دربار تک پہنچ گیا، شرکاء گھروں کو چلے گئے۔
عمران خان نے مارچ سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج شاہدرہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
لاہور کے دیگر مقامات پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ریڈ زون میں نہیں جائیں گے، صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کی خاطر خاموش ہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ فیصلوں پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اربوں روپے ہر جانے کا کیس دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت پہلے تھی نہ اب ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بعد کچھ پارٹی رہنماؤں پر اعتماد نہیں رہا لیکن کچھ پر اب بھی اعتماد ہے۔