• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمی مولانا فضل الرحمٰن کی PTI لانگ مارچ میں شرکت

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ رواں دواں ہے جس میں مولانا فضل الرحمٰن کی ڈمی نے بھی شرکت کی ہے۔

گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر لانگ مارچ سے وائرل ہوتی ویڈیو میں مولانا فضل الرحمٰن کی ڈمی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا روپ دھارے شخص کا لانگ مارچ کے شرکاء سے اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لانگ مارچ دیکھنے آیا ہوں، آپ سب کا جوش و جذبہ ٹُھس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا کی ڈمی کا کہنا ہے کہ ہاں میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔

مولانا کی ڈمی کا مزید کہنا ہے کہ اس لانگ مارچ میں پی ٹی آئی سے زیادہ ہماری پارٹی کے شرکاء موجود ہیں، لانگ مارچ کے انتظامات بہت خراب ہیں، پانی تک نہیں پوچھا گیا ہے مجھ سے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی دلچسپ باتوں سے لانگ مارچ کے شرکاء کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید