ایران میں مہسا امینی کی زیر حراست موت کے خلاف جاری احتجاج پر سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے اب سڑکوں پر نہ آئیں۔
حسین سلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ملک کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے کا حصہ نہیں بنیں۔
انہوں نے کہا کہ مظاہروں کا مذموم منصوبہ امریکا، اسرائیل نے بنایا ہے۔
سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے دفاع کے لیے ہیں۔