• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کا کانووکیشن، 436 طلباء میں ڈگریاں تقسیم

جامعہ پشاور— فائل فوٹو
جامعہ پشاور— فائل فوٹو 

جامعہ پشاور میں سالانہ کانووکیشن کی تقریب کے دوران 436 فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کانووکیشن میں شرکت کی۔

کانوکیشن میں 30 طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کیے گئے جن میں معذور طلبہ بھی شامل ہیں۔

اس تقریب میں 18 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 34 ایم فل اور ایم ایس کے طلباء کو بھی ڈگریوں سے نوازا گیا۔

کامران بنگش نے جامعہ پشاور میں کانوکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک معذور طالبہ نے بھی گولڈ میڈل لیا جس کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ معذور طلباء کو 1 سال کے لیے ہر ماہ 25 ہزار روپے اسکالرشپ دی جائے گی۔

اُنہوں نے جامعہ پشاور کے فارغ التحصیل طلباء و طلبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل روشن ہوگا۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم  نے یہ بھی کہا کہ مجھے فخر ہے کہ جس یونیورسٹی سے میں نے پڑھا اسی یونیورسٹی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید