• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتھک روشن کی فلم ’موہن جو دڑو‘کاپہلا موشن پوسٹر جاری

Rith Roshan Movie First Poster Moen Jo Daro
ایکشن ہیروریتھک روشن کی نئی بالی ووڈ فلم ’موہن جو دڑو‘کاپہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ بالی ووڈ کی نئی رومانٹک اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’موہن جو دڑو‘ کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

اشوتوش گواریکرکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’موہن جو دڑو‘ کی کہانی پاکستان کے صوبے سندھ کے آثار قدیمہ’موہن جو دڑو ‘ 'پر مبنی ہے جس میں ریتھک روشن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سابقہ مس انڈیا پوجا ہیج ریتھک روشن کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔

فلم ’موہن جو دڑو‘ رواں سال 12اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین