• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے11 ملین لیٹر اسمگل شدہ ایندھن قبضے میں لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی بحری افواج نے خلیج عرب میں ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی آئل ٹینکر اور اس کے عملے کو قبضے میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے سربراہ عدلیہ مجتبیٰ گہرمانی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب گارڈ کور کے قبضے میں لیے گئے غیرملکی آئل ٹینکر میں11 ملین لیٹر اسمگلنگ شدہ ایندھن تھا۔

تاہم انہوں نے قبضے میں لئے جانے والے آئل ٹینکر کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ مہینوں میں ایران نے خلیج عرب میں ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ ستمبر میں خلیج عرب میں اسمگلنگ کی روک تھام کی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ساڑھے 7 لاکھ لیٹر ایندھن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غیرملکی آئل ٹینکر کے کپتان اورعملے کو بھی تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں دنیا بھر کے مقابلے میں سب سے کم قیمتوں میں پیٹرول دستیاب ہے جس کے باعث اسمگلنگ ایک منافع بخش کاروبار بنا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید