پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خونی انقلاب کا اشارہ دے دیا۔
لانگ مارچ میں خونی انقلاب کا اشارہ دیتے ہوئے عمران خان ٹوئٹر پر اپنے ہی جلسے کی پرانی تصویر لگا بیٹھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ میں عوام کے سمندر کی موجودگی کا پیغام دیا ساتھ ہی خونی انقلاب کا اشارہ کیا۔
عمران خان نے اس کے ساتھ تصویر اور ویڈیو بھی لگائی، لیکن یہی تصویر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ 9 ستمبر کو بھی شیئر کرچکا۔
انہوں نے اپنے مارچ کو انقلاب مانتے ہوئے کہہ دیا سوال یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب الیکشن کے ذریعے آئے گا یا خونریزی کے ذریعے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہے ہیں، سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے پر امن مارچ کا وعدہ کرتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف لیا تھا۔
عمران خان سے پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں جنازے ہی جنازے دکھائی دے رہے ہیں۔