• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا پاک بھارت ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ

سائمن او ڈانل - فوٹو: فائل
سائمن او ڈانل - فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن او ڈانل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ 

سائمن او ڈانل نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاک بھارت ٹیسٹ کے انعقاد کا دعویٰ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، یہ بات چیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کامیاب میچ کے بعد شروع ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سائمن او ڈانل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت میچ غیر معمولی رہا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میلبرن میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے میچ دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اب تک لوگ اسی میچ کا حوالہ دے رہے ہیں، یہ ایک اعلیٰ معیار کا میچ تھا جس میں دباؤ بھی تھا اور سنسنی خیزی بھی تھی۔

سائمن او ڈانل نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ٹیسٹ کے لیے بات چیت ہو گی بلکہ بات چیت ہو چکی ہوگی، یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی سیریز ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ ہو، میرے الفاظ یہ ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کی روشنی میں بات چیت ہو رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید