عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 3 سال بعد بھارت واپسی کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پریانکا چوپڑا نے فیصلہ کیا ہے وہ اپنے اس دورۂ بھارت پر بہت سے ذاتی اور پیشہ ورانہ معاہدے کریں گے، اس دوران وہ کچھ فلموں کی اسکرپٹس کا بھی جائزہ لیں گی۔
رپورٹس کے مطابق، اداکارہ اپنے اس دورے کے دوران ممکنہ نئے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہدایتکار وشال بھردواج اور سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کریں گی۔
ایک قریبی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پریانکا چوپڑا ماضی میں بھی ہدایتکار وشال بھاردواج اور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کئی فلموں کے لیے کام کرچکی ہیں اور اب ایک طویل عرصے سے یہ دونوں ہدایتکار اداکارہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کا یہ دورۂ بھارت بہت زیادہ طویل نہیں ہوگا اور ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے زیادہ سے زیادہ کام پورے کرنے کے بعد دوبارہ امریکا چلی جائیں۔