• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور گوری خان کا گھر منت تزئین و آرائش کے مراحل میں


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کا گھر منت  تزئین و آرائش کے مراحل میں ہے۔

شاہ رخ خان کا مشہور و معروف ممبئی والا بنگلہ منت ان دنوں تزئین و آرائش سے گزر رہا ہے، مرمت کے کام کے دوران شاہ رخ خان، گوری خان اور ان کے تینوں بچے سہانا، آریان اور ابرام عارضی طور پر منت سے منتقل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منت کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

ویڈیو میں مزدور رسیوں کے ساتھ کام کرتے اور سیٹنگز تیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر بالکل خالی دکھائی دے رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ کچھ بڑا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق منت کی 2 سالہ تزئین و آرائش میں اس کا ایکسٹینشن بھی شامل ہے، جس کے تحت 2 مزید منزلیں بنائی جائیں گی۔

عارضی طور پر شاہ رخ خان اور ان کا خاندان پالی ہل کھار کے پوش علاقے میں 2 ڈوپلیکس اپارٹمنٹس میں منتقل ہوا ہے۔

اگرچہ نیا گھر منت کے 27،000 اسکوائر فٹ کے مقابلے میں چھوٹا ہے لیکن یہ بھی مکمل طور پر پرتعیش ہے۔

نئے گھر کا کرایہ 24.15 لاکھ ماہانہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید