• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان پیدا ہی فلموں کیلئے ہوئے ہیں: وانی کپور


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔

فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

وانی کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت زبردست رہا۔

اُنہوں نے  فواد خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فواد خان بہت پُرکشش انسان ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ پیدا ہی فلموں کے لیے ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید