• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کی محکمۂ صحت سے اہم مسئلے کی طرف توجہ دینے کی اپیل

گلوکار بلال مقصود — فائل فوٹو
گلوکار بلال مقصود — فائل فوٹو  

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال مقصود نے محکمۂ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلوائی ہے۔

بلال مقصود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سڑک پر کھڑے ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ہاتھ اور منہ پر گولڈن پینٹ کیا ہوا ہے۔

اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں محکمۂ صحت سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کو خیابانِ اتحاد ڈیفنس اور سی ویو پر اس طرح کے بہت سے بچے ملیں گے جن کے چہروں پر چمکدار پینٹ لگا ہوا ہوتا ہے اور یہ اس گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ پینٹ اکثر ایلومینیم پاؤڈر یا خطرناک کیمیکل سے بنایا جاتا ہے جو کہ انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ زیادہ دیر تک اور خاص طور پر سورج کی روشنی میں اس پینٹ کا جلد پر لگے رہنا صحت کے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے یہاں تک کہ  اس سے جلد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔

بلال مقصود نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، براہ کرم ان بچوں کو تعلیم دیں اور ان کی حفاظت کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید