• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری سیاستدان اداروں کو مارشل لاء پر نہیں اکساتے، شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لاء لگانے پر نہیں اکساتے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے عمران خان کے مارشل لاء لگانے کے بیان کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعویٰ کرتا ہے، وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگادو۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا، عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے عمران خان چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگے، عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نا ہو، یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ ادارے کہہ رہے ہیں ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے یہ کہتے ہیں مداخلت کرو اور مجھے اقتدار میں لاؤ۔

قومی خبریں سے مزید