وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے عمران خان کے مارشل لاء لگانے سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کا مارشل لاء لگانے کا بیان خود غرضی کی انتہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف اقتدار چاہیے، پی ٹی آئی چیئرمین بتائیں خونی انقلاب کا کیا مقصد ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک میں صرف خون ریزی دیکھنا چاہتا ہے۔