وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کو سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش ہے، ضرورت پڑنے پر امریکا جوابی ردعمل سے گریز نہیں کرے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی دھمکیوں پر ملٹری اور فوجی ذرائع سے سعودی عرب سے مستقل رابطے میں ہیں، خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع کے اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئر کی ہے، ایرانی دھمکیوں میں سعودی عرب میں اہداف پر ممکنہ حملے کی وارننگ دی گئی ہے۔