• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کا مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

آئی جی اسلام آباد نے مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے، لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے لکھا کہ مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کی مارچ سے کچھ فاصلے پر تعیناتی کی اجازت دی جائے، مارچ کے شرکا کی فورس پر فائرنگ کی صورت میں کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔

ذرائع اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید