• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان نے بیٹی کی سالگرہ پر بھاری رقم خرچ کر ڈالی

لندن (جنگ نیوز)والدین اپنی اولاد کی خوشی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرتے اور خاص طور پر جب بات ہو اکلوتی اولاد کی۔ایسا ہی کچھ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیا اور اپنی اکلوتی بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر بھاری رقم خرچ کی ۔برطانیہ کے میکرون سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی 2سالہ ننھی پری کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر 250مہمانوں کو مدعو کیا۔اس موقع پر عامر خان نے اپنی بیٹی کو گود میں اْٹھا کر رقص کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ اس تقریب کے لئے ان کی اہلیہ 3ماہ سے پلاننگ کررہی تھیں۔
تازہ ترین