• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ: IG اسلام آباد کا وزارتِ داخلہ کو خط

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے—فائل فوٹو
عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد پر مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کر لی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس ضمن میں وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں مبینہ مسلح جتھوں سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس اور انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی تیاریاں بھی تیز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ کی تیاریاں بھی تیز ہو گئیں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے سے 10 ایمبولینسیں مانگ لیں۔

اس سلسلے میں ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 10 ایمبولینسیں اور 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔

عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی نے گزشتہ جمعے (28 اکتوبر) کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہماری تحریک اسلام آباد جا کر ختم ہو جائے گی، ہماری تحریک 10 مہینے تک چلتی رہے گی جب تک الیکشن نہیں ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید