راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا، اور کہا کہ عوام کوئی خلاف قانون قدم نہ اٹھائیں، اجرتی قاتل رانا ثناء اللہ اور سازشی حکومت قانون کے شکنجے میں آئے گی، عمران خان پر حملہ پاکستان اور جمہوریت پر حملہ ہے پاکستان کیخلاف خانہ جنگی کی سازش اور عمران خان کی جان لینے کا منظم منصوبہ ہے جس کا ذکر رانا ثناء جیسا اجرتی قاتل اور ذہنی مریض کئی ہفتوں سے بار بار کر رہا تھا وہ شخص تقریباً ہر روز عمران خان کو کچلنے کی باتیں کر رہا تھا اسے معلوم نہیں کہ خان کے ساتھ عوام کا وہ سمندر ہے جو اب ووٹ کی طاقت سے ان سازشیوں کو کچل دے گا۔