• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: متحدہ کی ہڑتال کی اپیل کے باوجود شہر میں تمام کاروبار کھلا رہا

سکھر(بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے احتجاج اور ٹرانسپورٹرز کاروباری حضرات سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی لیکن سکھر شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں کاروبار زندگی اور ٹریفک کا نظام معمول کے مطابق چلتا رہا، تمام مارکیٹیں، چھوٹے بڑے بازار، پیٹرول پمپ ، سی این جی پمپ کھلے رہے اور کسی بھی علاقے سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاج کی کال اور تاجروں کو کاروبار ، ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کے بعد سکھر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے جبکہ ایس ایس پی سکھر امجدا حمد شیخ نے امن وامان کی صورتحال کو مکمل طور پر برقرار رکھنے کے لئے شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں گشت کیا اور پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا، سکھر شہر کے تمام علاقوں میں کاروبار زندگی  اور  تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے اور تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ سڑکوں پر بھی صبح ہی سے ٹریفک کا نظام رواں دواں تھااور کسی بھی علاقے سے نا خوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین